راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی کیخلاف درخواست فریقین سے جواب طلب

 راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر  تعیناتی کیخلاف درخواست  فریقین سے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کے خلاف درخواست پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی 6اپریل تک ملتوی کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس  شاہد کریم نے راجہ ریاض کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی آئین کے خلاف ہے ، راجہ ریاض کواس وقت اپوزیشن لیڈر تعینات کیا گیا جب سپیکر نے استعفے منظور نہیں کیے تھے لہذا عدالت راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کالعدم قرار دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں