بلال افضل کا خانیوال ، جہانیاں میں مفت آٹا مراکز کا دورہ

بلال افضل کا خانیوال ، جہانیاں  میں مفت آٹا مراکز کا دورہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) صوبائی وزیر مواصلات بلال افضل نے خانیوال اور جہانیاں کے آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا۔ مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا،انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر بلال افضل نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ کے عوام کے لئے تاریخی رمضان پیکیج دیا ۔ عوام کی سہولت کے لئے مفت آٹا فراہمی کے اوقات کار تبدیل کرکے صبح 6 بجے سے کردیئے گئے ۔ زیادہ رش کی صورت میں کائونٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔ باعزت طریقہ سے مفت آٹے \ کی فراہمی شہریوں کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے ۔ کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن میں مفت آٹے کی فراہمی کو خود مانیٹرکررہا ہوں۔ ڈویژنل اور چاروں، اضلاع کی ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کے لئے مصروف ہے ۔ ضلع میں ابتک مفت آٹے کے 4 لاکھ سے زائد تھیلے تقسیم کردیئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں