پنجاب،2ہزار پولیس افسروں، اہلکاروں کی ترقی کا عمل مکمل

پنجاب،2ہزار پولیس افسروں، اہلکاروں کی ترقی کا عمل مکمل

لاہور (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش سے پنجاب پولیس میں تقریباََ 2000 افسروں و اہلکاروں کی میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق اگلے عہدوں پر ترقیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

 آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اور زیر ہدایت ہونے والے پروموشن بورڈز اجلاسوں میں 41 ڈی ایس پیز کو ایس پی، 85 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی  اور 270 سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز اور سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی گئی جبکہ دیگر رینجز اور اضلاع میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئیز،  اے ایس آئیز سے سب انسپکٹرز کے عہدوں پر 1500سے زائد ترقیوں کا عمل بھی تقریباََ مکمل ہو گیاہے اور اس حوالے سے ترقیوں کے نوٹیفکیشن بھی مرحلہ وار جاری کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 41 ڈی ایس پیز کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور دیگر سینئر افسروں کے ساتھ ترقی پانے والے ان افسروں کو ایس پی عہدے کے رینکس لگائے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے تمام افسروں واہلکاروں کو مبارک باددیتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ محکمہ سے ملنے والی ترقی اور انصاف کو عوام تک پہنچائیں گے اور ظالموں کا ہاتھ روکتے ہوئے مظلوموں کو انصاف کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ ترقی پانے والے 85 انسپکٹر زمیں خالد محمود، سید ابرار حیدرنقوی، وسیم افضل، غلام مجتبیٰ، محمد اعظم، شبیر احمد اور عمر فاروق، شہزاد گل، مختار احمد، محمد اسلم، محمد ارشاد، عبدالرؤف، سجاد حسین، امجد حسین، سرفراز حسین، محمد نصراللہ خان، قلب ِسجاد،شہزاد فیض، سجاد رشید، رضوان خالد، ریاض احمد، محمد طارق جاوید، رفاقت علی، زبیر اختر، رفعت محمود، جمیل قیصر، عبدالغفار، اعجاز احمد، محمد نعیم، طاہر مشتاق، محمد عثمان، عامر حسین، ظفر اقبال، بابر نواز، جاوید اقبال، محمد منیر احمد، محمد خالد علیم، شاہدہ یاسمین، طاہر عباس، مصطفی کمال احسان، کاشف ریاض، خالد محمود، شکیل احمد، نعیم اختر، شکیل احمد، ارشد محمود، افتخار احمد، ذوالفقار علی، گل خطاب، ذوالفقار احمد، محمد اکرم اللہ، محمد عظیم، رضا حسین، آصف رحیم، ناصر عباس، غضنفر علی، محمد نواز، محمد عامر وحید، سعید احمد، محمد یاسین، محمد نوید زمان، محمد ادریس، کشور سلطانہ، محمد افضال،محمد نعمان، محمد سرور اعوان، طارق مقصود، محمد جاوید، عرفان اکبر بٹ، مقصو دعلی، نازیہ باقر، نبیلہ بشیر، خالد بلال، ارشد اقبال گورایہ، ظفر اقبال، شیر محمد، عامر شاہین، شاہد محمود، عمران احمد، محمد افضال، محمد الیاس بیگ، مطلوب احمد، محمد ارشد محمود، شاہد علی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں