ڈاکے و چوریاں، سندر میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ڈاکے و چوریاں، سندر میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاہور، کاہنہ(سپیشل کرائم رپورٹر، نمائندہ دنیا )شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ، سندر میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق بدوپور کوٹ کے قریب چار ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے ، پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران قریبی کھیت سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں ملا، وہ ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا، اس کی شناخت  عرفان عرف کالو کے نام سے ہوئی ، وہ ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ دیگر وارداتوں میں ڈاکوؤں نے رائیونڈ میں ڈاکٹر شہزاد احمد کے گھر سے 12لاکھ 75ہزار روپے ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ، نصیر آباد میں عتیق الرحمن سے 20 ہزار روپے ، موبائل فون اور لائسنس، شادباغ میں کاشف سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون ، شاہدرہ میں شہباز سے 30 ہزار روپے جبکہ اویس سے 6 لاکھ روپے اور موبائل فون ، شفیق آباد میں ظہیر عباس سے موبائل فون ، سول لائنز میں مزمل سے 12 ہزار روپے ، سمن آباد میں شیخ عماد سے 50 ہزار روپے جبکہ زبیر سے 35 ہزار روپے اور تین موبائل فون ، ہربنس پورہ میں اشتیاق سے موبائل فون ، گارڈن ٹاؤن میں امجد کی فیملی سے 5 لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات، نولکھا میں ناصر سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں جمیل سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، ہلوکی کے قریب ڈیفنس روڈ پر موبائل شاپ سے چار لاکھ روپے اور ایک قیمتی موبائل فون، کاچھا میں جمشید سے پچاس ہزار روپے اور موبائل فون، صوئے آصل میں صحافی ملک مشتاق کے میڈیکل سٹور سے نقدی، 2 عدد موبائل فون اور ایک 125 موٹرسائیکل، میاں اکرم پنسار سٹور سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون، نذیر کریانہ سٹور پر گاہکوں سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ۔ادھر شمالی چھاؤنی ، فیصل ٹاؤن،چوہنگ، ڈیفنس ،مصطفی ٹاؤن، لاری اڈا اور ہنجروال سے کاریں جبکہ سندر ، نواب ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن ، نصیر آباد ، شاہدرہ ٹاؤن ، گلبرگ اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں