مزدا اورٹرک میں تصادم، دونوں ڈرائیور جاں بحق

مزدا اورٹرک میں تصادم، دونوں ڈرائیور جاں بحق

فیروزوالہ،کالاشاہ کاکو(تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا ،نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی کھوڑی کے قریب مزدا اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

بتایا جاتا ہے کہ خراب ٹرک مین روڈ پر کھڑا تھا۔جس کوڈرائیور صحیح کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنیوالاتیز رفتار مزدا ٹرک سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجے میں 25سالہ محمد محبوب اور 40سالہ سیف اللہ جاں بحق ہوگئے ۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مزدا کا ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا، باڈی کاٹ کر اسکی لاش کو نکالا گیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں