فیروزوالہ:مغوی نوجوان کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد

 فیروزوالہ:مغوی نوجوان کی  لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر) جی ٹی روڈ کی آبادی شامکے میں 3 روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان نوید احمد کی لاش زیر تعمیر مکان سے مل گئی۔

 فیروزوالہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی ۔پولیس رپورٹ میں مقتول

 کے باپ محمد افضل نے بتایااس کا 35 سالہ بیٹا نوید احمد شامکے میں مکان تعمیر کر رہا تھا کہ اچانک 3 روز قبل اغوا ہو گیا ۔گزشتہ روز اسی پلاٹ کی بنیادوں سے اس کی لاش مل گئی۔ورثا نے الزام عائد کیا نوید کو اس کی بیوی شبانہ اور اس کے بھائی عثمان اور رضوان وغیرہ نے قتل کر کے لاش پلاٹ میں مٹی کے ڈھیر کے نیچے دبا رکھی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں