کراچی :مجسٹریٹ کاحسان نیازی کورہا کرنے کاحکم

کراچی :مجسٹریٹ کاحسان نیازی کورہا کرنے کاحکم

لاہور،کراچی (کورٹ رپورٹر،صباح نیوز) کراچی کی عدالت کا عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو رہا کرنیکا حکم،پی ٹی آئی کی تمام مقدمات کی تفصیل ،لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ بنانے کی سفارش۔

 تفصیل کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو ضابطہ فوجداری کے سیکشن 63 کے تحت ، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنیکا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کرانے کی  ہدایت کردی۔حسان نیازی کے وکیل عامر منصوب قریشی نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے قبل محکمہ داخلہ سندھ سے اجازت نہیں لی۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے حسان نیازی کی والدہ نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور یہ سفارش کی کہ اس درخواست پر سماعت کیلئے اسے فل بینچ کے سامنے پیش کیا جائے ۔ سماعت کے دوران عدالتی حکم پر پنجاب حکومت کے وکیل نے حسان نیازی کے خلاف درج 7 مقدمات کی تفصیل پیش کی،حسان نیازی کی والدہ نورین نیازی نے اپنے بیٹے کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے اور مختلف شہروں میں مقدمات درج کرنے پر عدالت سے رجوع کیا ہے ۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ حسان نیازی کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور بلاجواز مقدمات درج کرکے ریمانڈ کے نام پر ایک سے دوسرے صوبے منتقل کیاجارہا ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حسان نیازی کے خلاف درج بے بنیاد مقدمات خارج کرنے کاحکم دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں