میرے گھر سے برآمد 15کروڑ مونس کے ہیں :عبدالحئی دستی

 میرے گھر سے برآمد 15کروڑ مونس کے ہیں :عبدالحئی دستی

لاہور (سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے سابق مشیر زراعت عبدالحئی دستی نے کہا ہے کہ میرے گھر سے برآمد 15کروڑروپے مونس الٰہی کے ہیں،13لاکھ کی منی ٹریل دی،اڑھائی کروڑ متنازعہ،ق لیگی رہنما نے امانت رکھوائی،ریڈ کے بعد سے مونس سے رابطہ نہیں ، آکے رقم لے جائیں۔

 لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحئی دستی نے مزید کہا کہ میری غیر موجودگی میں گھر پر ہونے والے اینٹی کرپشن کی ریڈ میں پندرہ کروڑ سے زائد  رقم  قبضے میں لی گئی، جس میں سے اٹھارہ لاکھ درہم بھی شامل ہیں ، ان کاکہناتھاکہ مونس الٰہی نے سارے پیسے امانتاََ میرے پاس رکھوائے تھے ،انکی واپسی پر رقم واپس کر دوں گا،امید ہے اینٹی کرپشن انصاف کرے گی ،مونس سے پوچھیں مجھے کیوں کروڑوں روپے دئیے ،منی ٹریل دیدی مطمئن ہوں ،اینٹی کرپشن پر اعتماد ہے وہ تحقیقات کررہی ہے ، ان کاکہناتھاکہ میں ہوش و حواس میں ہوں اور جو کہہ رہا ہوں ٹھیک کہہ رہا ہوں، منی چینجرز کی رسیدیں ہیں امید ہے اینٹی کرپشن مجھے پیسے واپس کر دے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں