آٹا مراکز پر بدنظمی جاری، لاٹھی چارج ، 5خواتین بیہوش

آٹا مراکز پر بدنظمی جاری، لاٹھی چارج ، 5خواتین بیہوش

لاہور،ڈسکہ،حاصل پور(سیاسی رپورٹرسے ،صباح نیوز)آٹا مراکز پر بدنظمی جاری، لاٹھی چارج ، 5خواتین بیہوش،خواتین پتوکی ، میاں چنوں میں زخمی ہوئیں،تلونڈی میں آٹا کا ٹرک لوٹ لیا،صوبائی وزیر عامر میر کا مختلف مراکز کا دورہ،ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق آٹا مہم کے نویں روز تک 1کروڑ52لاکھ افراد میں آٹا تقسیم کردیا گیا۔

ڈسکہ میں آٹا لیکر جانیوالی خاتون گاڑی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہارگئی ۔تفصیل کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح ساڑھے نو بجے تک مرتب کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق تیرہ لاکھ 64 ہزار 253 (دس کلو ) آٹے کے تھیلے تقسیم ہوگئے ہیں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے شالامار ٹاؤن لاہور کے تین مفت آٹا پوائنٹس ماڈل بازار ہربنس پورہ، صدیق پیلس مارکی، اور تاج پیلس عاصم ٹاؤن میں قائم آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا ۔ عامر میر نے فیروزوالا کا بھی اچانک دورہ کیا اور مفت آٹا پوائنٹ پر بدنظمی دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا۔دوسری جانب موترہ کی رہائشی 55سالہ خاتون کلثوم بی بی آٹا پوائنٹ سے مفت آٹالے کر گھر جارہی تھی کہ سڑک کراس کرتے ہوئے گاڑی سے ٹکرا گئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔ادھر حاصل پورمیں پولیس نے آٹا لینے کیلئے آئے شہریوں پر دھاوا بول دیا، روزہ داروں پر ڈنڈے اور لاٹھیاں برسائیں، معمر افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔میاں چنوں میں میونسپل کمیٹی مفت آتا سنٹر پر تین خواتین گر کر بے ہوش ہو گئیں، بہاولپور میں مفت آٹا لینے کیلئے آنیوالے شہریوں پر پولیس کا لاٹھی چارج،پتوکی میں لائن میں لگی 2خواتین رضیہ اور صائمہ کی حالت غیر ہوگئی دھکم پیل کے باعث گھبراہٹ سے خاتون کا بلڈ پریشر ہائی ہونیکی وجہ سے زمین پر گر پڑی ریسکیو ٹیم نے اسے فوری ہسپتال منتقل کردیا۔تلونڈی میں آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم، افراتفری سے بد نظمی پھیل گئی شہریوں نے آٹے کاپوراٹرک لوٹ لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں