پاک ایران مشترکہ کرنسی بنائی جائے :ایرانی قونصل جنرل

پاک ایران مشترکہ کرنسی بنائی جائے :ایرانی قونصل جنرل

لاہور(سٹاف رپوٹر)اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل مہران موحدفرنے لاہورپریس کلب کا دورہ کیا۔اس موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے خواہاں ہیں، ایران پر پابندیاں بہت ہیں اور پاکستان تذبذب کا شکار ہے ، ایران نے پاکستانی سرحد تک گیس پائپ لائن مکمل کر لی ہے ، پاکستان کی طرف سے مثبت اقدامات کی توقع ہے ۔

 ایران پاکستان کے درمیان منفی سوچ کو ختم کیا جائے ۔  دونوں ملکوں کی سنگل کرنسی کو متعارف کرانا ہوگا۔دونوں ممالک کے میڈیا کے تعلقات کو  مضبوط کیاجائے ۔ایران پاکستان بارڈر ٹرین اچھی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے ،انہوں نے تجویز دی کہ ایران پاکستان مشترکہ کرنسی بنائی جائے جس پر پابند اور وفادار رہیں، دونوں ممالک کے تاجر ایران پاکستان مشترکہ کرنسی پر کام اور مدد کررہے ہیں۔بینکنگ چینل نہ ہونے کی وجہ سے ایرانی پٹرول کی پاکستان کو فراہمی ممکن نہیں، لاہور پریس کلب کے صدر پریس کلب اعظم چودھری نے کہا کہ ایرانی حکومت کا پیغام پاکستانی عوام کو پہنچائیں گے ۔معزز مہمان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں