شہباز شریف عدلیہ،پارلیمنٹ میں تصادم چاہتے :پرویز الٰہی

شہباز شریف عدلیہ،پارلیمنٹ میں تصادم چاہتے :پرویز الٰہی

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )مرکزی صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی نے کہاہے کہ چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کیلئے اسمبلی میں کھلواڑ کیا جا رہا ہے ،شہباز شریف عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم چاہتے ہیں۔

اپوزیشن کے بغیر کی گئی قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، پرویزالٰہی سے سابق وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر پرویزالٰہی  نے مزید کہاکہ شہبازشریف کی آٹا شعبدہ بازی اب تک متعدد غریبوں کی جان لے  چکی ہے ۔نگران حکومت کو مشورہ ہے کہ آٹے کیلئے جس قدر اموات ہو رہیں اور لوگ زخمی ہو رہے ہیں ضروری ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹرز میں آٹا پوائنٹس بنا لئے جائیں تاکہ وہاں زخمی افراد کا فوری علاج تو ہو سکے ۔ مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے بعد شہبازشریف نے بھی کھل کر عدلیہ مخالف جذبات کا اظہار کر دیا یہ سب نواز شریف کے اشارے پر ہو رہا ہے ،عدالتی اصلاحات دراصل سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے ۔ پرویزالٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں ریاض فتیانہ، نصر اللہ دریشک، غلام بی بی بھروانہ، جلیل احمد شرقپوری، میاں عمران مسعود اور سابق تحصیل ناظم سجاد حیدر چیمہ شامل تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں