حکمرانوں نے غیرت مند قوم کو غلام بنا دیا:سراج الحق

حکمرانوں نے غیرت مند قوم کو غلام بنا دیا:سراج الحق

کرمانوالہ(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ نظام میں آئی ایم ایف چارہ دیتا ہے مکھن اور گھی زرداری اور نوازشریف کھاتے ہیں ،حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

اس کے جہاز میں کئی سوراخ ہوگئے جس سے اس جہاز کا ڈوبنا لازمی امر   ہے ، موجودہ حکومت آخری سانس لے رہی ہے ، قرضے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے لیے ادائیگی قوم کر رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ بائی پاس پر ساہیوال سے لاہور  جاتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ بابر رشید،سٹی امیر سلمان اظہر ، ارسلان اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کنگال ہوگیا۔مہنگائی نے ملک کے غریب عوام کا کچومر نکال رکھاہے ، غیرت مند قوم کو ہمارے حکمرانوں نے غلام بنا دیا ،عوام نہیں جانتے کہ ان سیاسی چوروں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنی اور اپنی اولادوں کی تجوریاں بھریں اب یہ مافیا شورمچا کر دوبارہ عوام کا اعتمادحاصل کرنا چاہتا ہے مگر عوام اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئینگے ، جماعت اسلامی کرپٹ مافیا سے لوٹی ہوئی دولت واپس لے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں