جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ  کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر

پشاور(اے پی پی) جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر کردیا گیا۔ جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھائیں گی۔

 منسٹری آف لا اینڈجسٹس کی جانب سے جاری ہونیوالے دو الگ الگ اعلامیہ کے مطابق موجودہ چیف جسٹس قیصر رشید کے 30مارچ 2023کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی جبکہ سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر جسٹس روح الامین ایک دن کیلئے چیف جسٹس ہونگے کیونکہ جسٹس روح الامین 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہونگے ۔جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، سپریم کورٹ بار کی پہلی خاتون ایگزیکٹو ممبر بھی رہی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں