وزیر خزانہ کی سعودی حکام سے 10 ارب ڈالرزکی آئل ریفائنری پر بات چیت متوقع

وزیر خزانہ کی سعودی حکام  سے 10 ارب ڈالرزکی آئل  ریفائنری پر بات چیت متوقع

مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے پہلے سے موجود مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔

 ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی، اسحاق ڈارسعودی عرب کے دورے پر ہیں ، جہاں ان کی سعودی حکام سے 10 ارب ڈالرزکی آئل ریفائنری اورسرمایہ کاری پر بات چیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق اسحاق ڈار عید کے بعد واپس آئیں گے ،تاہم سیاسی صورتحال کے باعث شیڈول میں تبدیلی کا بھی امکان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں