سیاسی مردہ لاشوں کو اسٹیبلشمنٹ کندھوں سے اتارے :سراج الحق

 سیاسی مردہ لاشوں کو اسٹیبلشمنٹ کندھوں سے اتارے :سراج الحق

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،صباح نیوز )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ شہیدوں نے جس پاکستان کی خاطر قربانیاں دیں آج اس پاکستان کو کچھ لوگوں نے تماشا بنا دیا۔

 آج نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک بدامنی کا شکار ہے ،تمام شہدائے وطن کو سلام پیش کرتے ہیں،سیاسی مردہ لاشوں کو اسٹیبلشمنٹ کندھوں سے اتارے ،فوج کسی سیاسی جماعت کی  نہیں بلکہ 24 کروڑ عوام کی ہے ، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کواداروں کی سپورٹ نہ ہو تو یہ عوام میں جماعت اسلامی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کراچی کمپنی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انہوں نے اسلام آباد کی 26 نمبر چنگی سے کراچی کمپنی تک ریلی کی قیادت کی ۔ سراج الحق نے مزید کہاکہ پاکستان میں بے روزگاری عام ،11 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،آج یہ سب پارٹیاں بدلنے والے ٹولے کی وجہ سے ہے ۔اللہ نے ژوب میں مجھے اور کارکنان کو بارود سے محفوظ رکھا،کوئی ہمیں بارود،بم دھماکوں سے ڈرانے کی کوشش نہ کرے ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم،پی ٹی آئی اور پی پی پی کے ادوار میں پی آئی اے ،سٹیل مل ،پی ٹی سی ایل یہاں تک کے توشہ خانہ کو لوٹا گیا، مطالبہ کرتا ہوں سپریم کورٹ الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہیں، کب تک وہ اپنا کھیل کھیلتے رہیں گے ؟۔ میں رہوں نہ رہوں شیر دل نوجوان اور بچے اس ملک کی حفاظت کریں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں