سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی اور بھائی جنید افضل کی ضمانت منظور

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ کی سماعت ہو ئی ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی، اور انکے بھائی جنید افضل ساہی کی ضمانت منظور کرلی ،دونوں بھائیوں کی ضمانت 6 جون تک منظور کی گئی ہے۔
جبکہ دونوں کی ضمانت ایک ایک لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے ۔