اگست میں اسمبلیاں ختم ، سب کو مل بیٹھنا چاہیے :شہلا رضا

اگست میں اسمبلیاں ختم ، سب  کو مل بیٹھنا چاہیے :شہلا رضا

لاہور (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور وزیر ترقی نسواں سندھ شہلا رضا نے کہا ہے کہ خان صاحب لوٹے لے سکتے ہیں،سیاستدانوں کیساتھ نہیں بیٹھ سکتے ،یہ ہمیں سیاستدان نہیں سمجھتے ،ہم انہیں نہیں سمجھتے ،اگست میں اسمبلیاں ختم ہو جا ئیں گی سب کو مل بیٹھنا چاہیے ،الیکشن وقت پر ہونے چا ہئیں۔

وہ چارٹر آف اکانومی ،ہم الیکشن پر بات کرنا چاہتے ہیں ۔وہ گزشتہ روز تنویر بٹ،ایڈون سہوترا کے گھروں پر تعزیت کے بعد حافظ غلام محی الدین کے صاحبزادے کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد سونیا خان،چودھری اشرف،عامر نصیر بٹ ،قادر خاں،اور نادیہ کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں ۔ قبل ازیں ایڈون سہوترا کے گھر انصاف مینارٹی ونگ کے صدر بابر رشید بھٹی سمیت ساری تنظیم نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔شہلا رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حالیہ گرفتاریوں پر کہا کہ ہر بربریت پر مبنی اقدام کی مذمت کرتی ہوں مگر9مئی کے پلان میں شامل افراد کو سامنے لایا جائے ،گرفتار افراد کیخلاف ثبوت ہیں تو سزا دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں