پھول نگر:ڈالے کی ٹرک کوٹکر،2نوجوان جاں بحق

پھول نگر:ڈالے کی ٹرک کوٹکر،2نوجوان جاں بحق

پھول نگر (نامہ نگار)نتھے خالصہ ملتان روڈپھولنگرکے قریب ٹریفک حادثہ میں مرغیوں سے بھرے ڈالہ کی ٹرک کوٹکرسے دونوجوان جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈالہ تیزرفتاری کے باعث آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا یا جس کے نتیجے میں ڈالہ میں سوار 32سالہ طاہر  عبدالغفاراور30سالہ نامعلوم نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اورپولیس کی ٹیمیں موقع پرپہنچیں اورلاشوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال پتوکی منتقل کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں