ترکیہ و شام کے زلزلہ زدگا ن کیلئے مزید امدادی سامان روانہ

ترکیہ و شام کے زلزلہ زدگا ن  کیلئے مزید امدادی سامان روانہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پاکستانی عوام کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگا ن کیلئے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا۔

 اس سلسلے میں ایک سول بحری کارگوجہاز 24 کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان جس میں ترپال، خیمے ،  بستر، کپڑے اور جنریٹر شامل ہیں، لے کرپورٹ قاسم کراچی سے روانہ ہوا۔ بھیجے گئے 186.23 ٹن سامان میں سے 180 ٹن امدادی سامان شام جبکہ 6.23 ٹن پر مشتمل 2 کنٹینرز ترکیہ روانہ کئے گئے ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان 25 جون کو مرسین بندرگاہ پہنچے گا جسے اے ایف اے ڈی کے نمائندے وصول کریں گے جبکہ شام میں پاکستان کے سفیر 20 جولائی 2023 کو شام کی لطاکیہ بندرگاہ پر سامان وصول کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں