صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کا صاحبزادہ گرفتار

صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن  کھیتران کا صاحبزادہ گرفتار

کوئٹہ(دنیا نیوز)صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کے صاحبزادے انعام شاہ کھیتران کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کے صاحبزادے کو کرائم برانچ کے عملے نے بارکھان کے قریب سے حراست میں لیا۔پولیس اور ایک لیویز فورس کی گاڑی انعام شاہ کو گرفتار کر کے کوئٹہ کی طرف روانہ ہوگئی، سردار انعام شاہ کی ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں