جناح ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے پر سابق آئی جی سندھ کا بیٹا گرفتار

جناح ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے پر سابق آئی جی سندھ کا بیٹا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)9مئی کو جناح ہاؤس لاہور کے باہر احتجاج کرنے پر سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیاء الحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رضوان کو جناح ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑپھوڑ کے الزام میں پکڑا گیا ہے ، رضوان کو جیو فینسنگ سے لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان ضیائسابق آرمی آفیسر کا داماد بھی ہے جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں