عباسی نے پارٹی چھوڑی تو میں بھی چلا جاؤنگا :مفتاح

عباسی نے پارٹی چھوڑی  تو میں بھی چلا جاؤنگا :مفتاح

کراچی (بزنس رپورٹر )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اکتوبریا نومبر تک آئی ایم ایف پروگرام نہیں آیا تو ملک کے ڈیفالٹ کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے ۔

کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اگر مسلم لیگ کو چھوڑ کر دوسری جماعت جوائن کی تو میں بھی ان کے ساتھ جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں کافی تاخیر ہوگئی ہے ، اگر اکتوبر یا نومبر تک آئی ایم ایف نہ آیا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے ۔نگران سیٹ اپ کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انہیں نگران سیٹ اپ میں کوئی آفر نہیں ہوئی ،اس حوالے سے صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔حکومتی کارکردگی پر بات کرنے پر پہلے مسلم لیگ سے روکا گیا تاہم اب اس پر خاموشی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں