6ارب کی زمین 13کروڑ میں خریدنے کا الزام ،عمران خان کی بہن پر جعلسازی کا مقدمہ درج

6ارب کی زمین 13کروڑ میں خریدنے کا الزام ،عمران خان کی بہن پر جعلسازی کا مقدمہ درج

لاہور(دنیا نیوز، آن لائن )محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان پر جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے عمران خان کی بہن عظمیٰ خان پرڈیرہ غازی خان کے تھانے میں جعلسازی کامقدمہ درج کر لیا۔عظمیٰ خا ن پر مقدمہ 5261 کنال زمین دھوکہ دہی سے کم قیمت پر خریدنے کے الزام میں درج کیا گیاہے ۔ایف آئی آر کے مطابق 6ارب روپے مالیت کی زمین جعلسازی سے 13 کروڑ روپے میں خریدی گئی،عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور انکے شوہراحد خان نے عثمان بزدار کے ساتھ مل کر 500 کنال اراضی پر قبضہ حاصل کیا۔متاثرین نے مقدمہ کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں۔ایف آئی آر کے مطابق عظمیٰ نے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے اعلان کے بعد گریٹر تھل کینال کے نام سے اربوں کی زمین کوڑیوں کے بھائو خریدی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں