پی ٹی آئی کوادھار دینے والے واپس لے رہے :اے این پی

پی ٹی آئی کوادھار دینے والے واپس لے رہے :اے این پی

کوئٹہ(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جن سے ادھار لیا تھا وہ واپس لے رہے ہیں۔

کسی  سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی کو اپنی موت آپ مرنے دیا جائے ، نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عملدرآمد،معاشی ،سیاسی اور دیگر بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ،9 مئی کو عمران پراجیکٹ کو لانے والے بے نقاب ہوئے ۔ جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران میاں افتخار نے مزید کہاکہ عمران کو ریڈ لائن کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا ،تحریک انصاف کی بغاوت ناکام ہوئی توانکی قوت کا شیرازہ بکھر گیا ،ملک میں فوجی عدالتیں پہلے سے موجود ،سویلین کے کیس سول کورٹ اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے کیس فوجی عدالتوں میں چلیں گے ،انتخابات اپنے مقررہ وقت پر کرائے جائیں۔ میاں افتخارحسین نے کہا کہ اے پی ایس واقعے کے بعد20نکاتی نیشنل ایکشن پلان بنا، اس پر عملدرآمد نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ،معاشی بحران کے باعث آئی ایم ایف معاہدہ نہیں کررہا ، امریکا یہاں معاشی بحران کا حل چاہتا ہے اور نہ ہی سی پیک کا پھر سے فعال ہونا اسے قبول ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہرنائی میں بم دھماکا افسوسناک ،بارودی سرنگیں جہاں بھی بچھائی گئیں ان کو صاف کیا جائے ، ہرنائی دھماکے کے ملزمان گرفتار کئے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں