قوم مایوس ، بہار ضرور آئے گی الیکشن کرانا پڑینگے :شیخ رشید

قوم مایوس ، بہار ضرور آئے گی  الیکشن کرانا پڑینگے :شیخ رشید

راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت والے آمریت کی گود میں بیٹھے، سرکاری چھتری تلے بننے والی پارٹی ناکام، ڈیفالٹ ڈار کا دروازہ کھٹکھٹا رہا،قوم مایوس لیکن بہار ضرور آئے گی۔

چاروناچار الیکشن کرانا پڑینگے ، اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرنسی سری لنکا گھانااورافغانستان سے بھی نیچے چلی گئی، قوم کومایوسی کے کنوئیں سے نکالاجائے اورامید کی شمع روشن کی جائے ،تمام قیادت کی عمر70سال سے زیادہ ہے اورجیلوں میں جانیوالے کی عمر20سال ہے ،بیماری کے بہانے ملک سے بھاگتے ہیں اوربیماری کے بہانے ہی تین تین بارپارٹی چھوڑتے ہیں، گروتھ صفرہے ، معاشی سیاسی اقتصادی صف ماتم بچھی ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ناامیدی کفر ہے ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے ، عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں