مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

لاہور(نیوز ایجنسیاں)مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں ، جن میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گجرات شہر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کی قیات نوابزادہ اصغر علی خان، عالم قادری، نوابزادہ معظم علی خان نے کی ۔

سکھر میں شہری اور عوامی حقوق کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تنظیم کے سربراہ ریاض سولنگی نے کی ۔ریلی میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے ۔مسلم لیگ (ن )کے زیراہتمام ننکانہ صاحب میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شعبہ خواتین پنجاب ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کی، صدر سکھ ان پاکستان سیوا سوسائٹی سردار سرجیت سنگھ کنول کی قیادت میں سکھ برادری نے بھی ریلی میں شرکت کی ۔انجمن تاجران نارووال و انجمن شہریاں کے زیر اہتمام یوم تکریم شہدائے پاکستان، پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں علامہ یعقوب رضوی،طارق اوپل،حاجی الیاس بٹ،وحید بٹ اور عمران بھٹی ودیگر نے شرکت کی۔ دکی میں پاک فوج کے حق میں نکالی گئی ریلی کی قیادت سردار محمد انور ناصر نے کی۔ شرکا نے پاک فوج اور شہدا پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں