حکمرانوں کا اگلا مشن سپریم کورٹ کو آپس میں لڑانا ہے ،شیخ رشید

حکمرانوں کا اگلا مشن سپریم کورٹ  کو آپس میں لڑانا ہے ،شیخ رشید

اسلام آباد(خبرایجنسیاں )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمرانوں کا اگلا مشن سپریم کورٹ کو آپس میں لڑانا ہے ،زرداری نے خراب دماغی توازن ،نواز شریف نے پلیٹ لیٹس کا سرٹیفکیٹ لیا،16بار وزیر رہا،کبھی کرپشن نہیں کی، میرا پاسپورٹ ، شہریت منسوخ کردی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت شدید سیاسی طوفان ہے ، جس کی زدمیں صرف غریب عوام ہے ، ملک کوکھائی میں لیجاناہے ، الیکشن میں اپنی مرضی کا نتیجہ لانا ، سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے ، قوم آسمان اور سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ 16بار وزیر رہا، کرپشن کا کوئی داغ نہیں، نواز زرداری کی طرح ملک سے فرار نہیں ہوا،میرا پاسپورٹ، شہریت منسوخ کردی گئی۔ میٹرک فیل قادر پٹیل کے ہاتھ15دن بعد عمران خان کے پیشاب کی رپورٹ لگ گئی۔ قادر پٹیل کو پیشاب رپورٹ میں پتا چلا کہ جوسارے جہان سے لڑرہاہے وہ دماغی طور پر مضبوط نہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ نے پاکستان آکرسمجھایااور سعودی عرب والوں نے وہاں سے پیغام بھجوایا لیکن میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے ،نہ سندھ میں سیلاب کے پیسے بانٹے نہ پنجاب میں18لاکھ آٹے کے تھیلے غریب کو دیئے ،ارشد شریف کے بعد سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کی باری ہے ، یہ ہے جمہوریت جس کی گروتھ زیرو ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں