پنجاب:بیور وکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،سیکرٹریز،کمشنرز سمیت93 افسر تبدیل

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )حکومت پنجاب نے سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز رینک کے 93افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ زین عاصم چیف سکیورٹی آفیسر ٹو وزیراعلٰی کا تبادلہ کرکے پی ایس او ٹو وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا ۔
کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال سیکرٹری ہائوسنگ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا ،لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو سیکرٹری ہائوسنگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔تقرری کے منتظرڈاکٹر ناصر اقبال ملک کومنیجنگ ڈائریکٹر سیاحت تعینات کر دیا ،تقرری کے منتظر آفتاب احمد کو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات تعینات کر دیا گیا،ڈاکٹر سیدہ ملائکہ ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا ،مسز عنبرین ساجد ممبروزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کو ممبرا نکوائریز(IV) ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا ،طارق محمود خان ڈی آئی جی مانیٹرنگ جیل خانہ جات کو ممبر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم تعینات کر دیا۔ عمران حامد سپیشل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو 33ویں ایس ایم سی کورس میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے افسر بکار خاص بنا دیا ۔حمیرہ اکرام منیجنگ ڈائریکٹر سیاحت کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا ۔مس شیریں ناز ڈائریکٹر جنرل (ریکلی میسشن اینڈ پروبیشن ) محکمہ داخلہ پنجاب کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا،مس نیلم افضال منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل (ریکلی میسشن اینڈ پروبیشن ) محکمہ داخلہ تعینات کر دیا۔
تقرری کی منتظرمس سلمیٰ سلیمان کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ تعینات کر دیا ۔رانا شوکت علی سیکرٹری (سیٹلمنٹ اینڈ کنسالیڈیشن ) بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کر کے ممبر (جوڈیشل ۔VIII) بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا۔غلام صغیر شاہد چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ کو تبدیل کر کے سیکرٹری (سیٹلمنٹ اینڈ کنسالیڈیشن ) بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا۔رافد احمد ملہی ممبر انکوائریز۔IV ایس اینڈ جی اے ڈی کو چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ تعینات کر دیا ۔مس صائمہ علی ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کو تبدیل کر کے ان کی خدمات پی اینڈ ڈی بورڈ کے سپرد کریں، جہاں انہیں چیف آف سیکشن تعینات کیا جائے گا۔تقرری کی منتظرمس زینب خان کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ پنجاب تعینات کر دیا۔کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر آفس پنجاب کو تبدیل کرکے جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل سیکرٹری کی خالی پوسٹ پر تعینات کردیا گیا۔باراک اللہ خان ایڈیشنل سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے جہاں انکی اگلی تعیناتی کی جائے گی۔عامر حسین غازی کو ایڈیشنل سیکرٹری پی ایم آر یو آئی اینڈ سی ونگ میں خواجہ محمد سکندر کی جگہ تعینات کردیا گیا ۔رضوان اشرف کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن لگا دیا گیا ،وہ عامر حسین غازی کی جگہ فرائض سرانجام دیں گے ۔ملک عبداللہ وحیدایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے سروس اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے ۔
محمد اشرف منظورکو ڈائریکٹوریٹ جنرل مائنز اینڈمنرلز میں تعینات کیا گیا ہے جہاں انہیں ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا جائیگا ۔محمد اعجاز جوئیہ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل مائنز اینڈ منرلز میں تعینات کردیا گیا جہاں انہیں ڈائریکٹر کے عہدے پر ذمہ داری دی جائیگی۔محمد انجم نوید کو ایڈیشنل سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے وہ باراک اللہ خان کی جگہ فرائض نبھائیں گے ۔غلام یٰسین کو ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔محمد حسن احسن کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ۔احمد تیمور کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔خواجہ محمد سکندر ذیشان کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔کیپٹن (ر)وقاص رشید کو ایڈیشن سیکرٹری ایگری کلچرل ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے ،وہ ملک عبدالوحید کی جگہ فرائض سرانجام دینگے ۔احمد عثمان جاویدڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ کو اگلی پوسٹ کیلئے سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپور ٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔عمران حسین رانجھا کو تبدیل کرکے سروس اینڈ جنر ل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔محمد نوازگوندل کو ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو پنجاب لاہور کی خالی سیٹ پر تعینات کیا گیا ہے ۔محمد اختر مندھیراکو ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب کی خالی نشست پر تعینات کیا گیا ہے ۔ضمیر حسین کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے ۔محمد ارشد کو ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر صفدر حسین کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔طارق حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ کو محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے ۔احمد رضا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ تعینات کیا گیا ہے ۔ وہ طارق حسین کی جگہ فرائض سرانجام دینگے ۔سید سعد رضا کاظمی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے ۔ وہ احمد رضا کی جگہ فرائض سرانجام دینگے ۔خرم شہزاد بھٹی ڈپٹی سیکرٹری فنانس کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جھنگ تعینات کردیا گیا۔سید منور عباس بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعیناتی کیلئے ایل ڈی اے بھیج دیا گیا۔کیپٹن (ر)شاہ میر اقبال پرسنل سٹاف چیف منسٹر پنجاب کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،سید منورعباس بخاری کی جگہ تعینات کردیا گیا۔ساریہ حیدر ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
مسز افتخارالنساء ڈپٹی سیکرٹری فوڈڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے ساریہ حیدر کی جگہ ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ لگادیا گیا ہے ۔سیف محمود کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیپوٹیشن پر بھیج دیا گیا ہے ۔مدثر احمد شاہ ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل پنجاب فوڈ اتھارٹی،احمد ڈوگر کی جگہ تعینات کردیا گیا ہے ۔احمد ڈوگر ایڈیشل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ڈپٹی سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ،عبدالرزاق علی ڈوگر کی جگہ تعینات کردیا گیا ہے ۔عبدالرزاق علی ڈوگر کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔کامران بشیر کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔محمد انور کو سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو بورڈ لیکوڈیشن میں کامران بشیر کی جگہ تعینات کردیا گیا۔تعیناتی کے منتظر احسن منیر بھٹی کوڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نئی تعیناتی کیلئے بھجوادیا گیا ۔اسد مظفر کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نئی تعیناتی کیلئے بھجوادیا گیا ۔ظہور حسین ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر تعینات کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ محمد سجاد محمود اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ،اسسٹنٹ کمشنر فیصل آبادمدثر عارف کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ،سجاد محمود کی جگہ لگا دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر بھکر محمد حیدر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپور ٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ سیکشن آفیسر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سید تمثیل عباس نقوی کو اسسٹنٹ کمشنر بھکر لگادیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر خانیوال محمد حنان خان کو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ لگایا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ چٹھہ احمد نوید کو اسسٹنٹ کمشنر خانیوال لگا دیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن محمد زاہد کو اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ چٹھہ لگادیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کلو رکوٹ محمد عابد شبیر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل ذوالفقار علی خان کو اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ لگایا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور ریونیو غلام مرتضیٰ کواسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل لگایاگیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ ماجد بن احمد کو ایس اینڈجی اے ڈی رپور ٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد کوآرڈینیشن اشفاق احمد کو اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ لگایا گیا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد اشفاق رسول کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد اویس سرور کو اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد تعینات کردیا گیا ہے ۔تقرری کے منتظر رانا امجد محمود کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی لگایا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر لیہ مبارک علی رضا کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کو آرڈینیشن حارث حمید خان کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ لگادیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر روجھان مجاہد عباس کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولنگر احمد سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور لگایا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عثمان امین کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا ریونیو عامر محمود کو اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد تعینات کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر جھنگ زوہیب احمد انجم کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور سرمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ تعینات کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ محمد شکیب سرور کو اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور لگادیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر راجن پور فرحان مجتبیٰ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عامر کو اسسٹنٹ کمشنر راجن پور تعینات کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان عنزہ عباسی کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ تعینات کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال وقاص ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان لگایا گیا ہے ۔سب رجسٹرار گوجرانوالہ صدر غلام مصطفی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپور ٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ اسماء خلیل کو سب رجسٹرار سیالکوٹ ون تعینات کیا گیا ہے ۔ سب رجسٹرار گوجرانوالہ سٹی عثمان سکندر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جنرل اسسٹنٹ ریونیو ٹو لاہور شفیق احمد کو سب رجسٹرار گوجرانوالہ سٹی تعینات کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیصل آباد طارق محمود گوندل کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ماہم مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد ریونیو تعینات کردیا گیا ۔سب رجسٹرار راولپنڈی اربن سید اسد عباس شیرازی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کولیکٹر کنسولیڈیٹ گجرات اعجاز احمد کو سب رجسٹرار راولپنڈی اربن ون تعینات کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ عادل عمر کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں تعینات کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر چکوال کو آرڈینیشن افضال چودھری کو اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ لگادیا گیا ہے ۔