آشیانہ ریفرنس:بریت کی درخواست پر شہباز شریف کے وکیل کے دلائل مکمل

 آشیانہ ریفرنس:بریت کی درخواست  پر شہباز شریف کے وکیل کے دلائل مکمل

لاہور(اپنے خبر نگار سے )احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے مشیر احد چیمہ کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کر لیے ، عدالت نے دیگر ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لئے اورسماعت3 جون تک ملتوی کر دی ۔

 احتساب عدالت نے ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی ۔وزیر اعظم اور احد چیمہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ نیب افسروں نے اختیارات کا غلط استعمال کرکے ریفرنس بنایا،شہباز شریف اور احد چیمہ میرٹ پر بری ہو سکتے ہیں ،عدالت نے دیگر ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لئے اور سماعت ملتوی کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں