جناح ہسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں

جناح ہسپتال کراچی کی  سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر  سیمی جمالی انتقال کرگئیں

کراچی (سٹاف رپورٹر)شعبہ طب میں غیر معمولی پیشہ وارانہ مہارت کے اعتراف میں پاکستان آرمی میں اعزازی کرنل بننے والی جناح ہسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی ہفتے کو انتقال کرگئیں۔

 وہ 9 دن تک انتہائی تشویش ناک حالت میں ایک بڑے نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رہیں۔ ڈاکٹر سیمی جمالی تقریبا ڈھائی سال سے آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کی نمازِ جنازہ آج (اتوار کو)نمازِ عصر کے بعد جناح ہسپتال کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں