اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

 اینٹی کرپشن عدالت نے  پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی  کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

لاہور(اپنے خبر نگار سے ) اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخ کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ہے ۔عدالت پرویز الٰہی کی ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے عبوری ضمانت میں قانون واضح ہے ۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک پرویز الٰہی نے تفتیش جوائن نہیں کی۔گزشتہ سماعت پر پرویز الٰہی کے میڈیکل گرائونڈ پر ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی گئی ۔پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹس کی بھی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی۔پرویز الٰہی پر ترقیاتی منصوبوں کے کاموں میں کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں