مذاکرات کا دروازہ بند ، چابی کنویں میں پھینک دی:واوڈا

مذاکرات کا دروازہ بند ، چابی  کنویں میں پھینک دی:واوڈا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج لوگ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا سیاست کو شہدا کی قبر تک لے جانے پر مذاکرات کا دروازہ بند ہو گیا ، مذاکرات کا دروازہ بند کرکے چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے ،آج لوگ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار تھے ، جو بڑے نام آرہے ہیں وہ عمران خان کی جگہ لینا چاہتے تھے ، عمران خان کے بیان کے بعد سے مراد سعید کی جان و مال کی ذمہ داری عمران خان پر آگئی،عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے ، عمران خان سمجھ رہے تھے بہت سمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں، لیکن غلطی کرگئے ،جہانگیر ترین کی پارٹی کا حصہ نہیں بن رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں