11سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، پھندا لگی لاش برآمد

11سالہ بچی مبینہ زیادتی کے  بعد قتل، پھندا لگی لاش برآمد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندگان دنیا )تھانہ چٹیانہ کے علاقہ میں11سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، پھندا لگی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد کرلی گئی۔

 نواحی چک 328 گ ب کے محنت کش فقیر حسین کی بیٹی سحر گھر سے سکول کے لئے نکلی مگر واپس نہ آسکی ۔ نامعلوم ملزموں نے بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا ،بچی کی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ چٹیانہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں