فرحت شہزادی پر نقشے کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

 فرحت شہزادی پر نقشے کی  خلاف ورزی کا مقدمہ درج

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر )سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی کے خلاف گوجرانوالہ میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

صدر پولیس کے مطابق مقدمے میں فرحت کے شوہر احسن جمیل گجر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ۔ مقدمہ جی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ارشد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے پبلک پارک کی جگہ غیرقانونی قبرستان بنا دیا گیا،پارک اور کمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنائے گئے ۔ سرکاری رہن شدہ پلاٹوں پر بھی غیر قانونی تعمیرات کروائی گئیں،بلڈرز کمپنی نے ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے 1073 کنال اراضی کی منظوری لی،پولیس کے مطابق فرح ہاؤسنگ سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو جبکہ احسن گجر ایک بلڈرز کے چیئرمین ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں