کچے میں آپریشن جاری، 12 اشتہاری ڈاکوؤں نے گرفتاری دیدی

کچے میں آپریشن جاری، 12 اشتہاری ڈاکوؤں نے گرفتاری دیدی

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کچے کے علاقہ میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 49 ویں روز بھی جاری رہا، عمرانی، دولانی، قیصرانی اور سیلاف گینگز کے انتہائی مطلوب 12 اشتہاری ڈاکوؤں نے سرنڈر کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتاری دینے والوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن و ایس ایم جی گنز برآمد ہوئی ہیں اور وہ درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ پولیس حکام کے مطابق چک کپڑا میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کی جانب پولیس کی پیش قدمی جاری ہے ۔پٹ گینگ اور گورا گینگ کے مورچہ بند ڈاکوؤں کی جانب سے سخت مزاحمت اور فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے ،پولیس نے بھاری اسلحہ اور بکتربند گاڑیوں کے ہمراہ علاقہ کا مکمل گھیراؤ کر رکھا ہے ،اب تک آپریشن میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 25 ہوگئی ۔ اب تک آپریشن میں 7 ڈاکو ہلاک اور 43 کو گرفتارکیا جاچکا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں