ڈالرایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا

ڈالرایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا

کراچی (بزنس رپورٹر ) انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف  پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں2.20روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 288روپے سے کم ہو کر285.80روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں6روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت305روپے سے بڑھ کر311روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیرہ تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں3.30روپے کا اضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت فروخت330روپے سے بڑھ کر333.30روپے ہو گئی۔ اسی طرح 2.80روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت381روپے سے بڑھ کر383.80روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا تاہم یورو کی قدر میں1.70روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں1.50روپے کی کمی واقع ہوئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں