پنجاب میں لا افسروں کی برطرفی، فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری

پنجاب میں لا افسروں کی برطرفی، فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ نے پنجاب میں لا افسران کی برطرفی کے خلاف مقدمے میں فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت ایڈیشنل ایڈوو کیٹ جنرل پنجاب نے  

عدالت کو بتایا کہ فریقین کو عدالت کے نوٹسز موصول نہیں ہوئے ،اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل عابد زبیری نے پنجاب حکومت کے وکیل کے موقف کو مسترد کیا اور بتایاکہ اگر نوٹسز موصول نہیں ہوئے تو مقدمے میں پنجاب حکومت نے کیسے جواب جمع کرایا ، الیکشن ایکٹ کے تحت نگران وزیر اعلیٰ لا افسران کا تقرر یا برطرفی نہیں کر سکتے ، پنجاب کی نگران حکومت نے کابینہ کی تشکیل سے پہلے لا افسران برطرف کئے جو غیر قانونی ہے ،جسٹس منیب اختر کے استفسار پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ موجودہ لا افسران ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوں گے بلکہ پنجاب حکومت ان کا دفاع کریگی،عدالت نے پنجاب کے موجودہ لا افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں