کیا عمران سے ملنے لاہور جارہے ؟ صحافی،پہلے کیسز تو بھگت لوں:اسد عمر
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )پی ٹی آئی کے عہدے چھوڑنے کا اعلان کرنے والے اسد عمر سے صحافی نے استفسار کیا کہ کیا آپ عمران خان سے ملنے لاہور جارہے ہیں؟’اس سوال پر پی ٹی آئی کے سابق سیکر ٹری جنرل نے صحافی کو جواب دیا کہ پہلے اپنے کیسز تو بھگت لوں۔
اسد عمرنے مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے نہ ہونے سے متعلق سوال پر کہاکہ آپ ہی فیصلہ کرلیں ، میرا موقف انکے پاس پہنچ چکا ہے ،پی ٹی آئی کے مستقبل سے متعلق سوال پر اسدعمر نے مسکراتے ہوئے کہاکہ آپ بتائیں ، آپ صحافی ہیں ،جس کے بعد اسد عمر کسی سوال کا جواب دئیے بغیر واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ۔