لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے مریم نے جو کہا ، کر دکھایا:لطیف کھوسہ

 لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے مریم نے جو کہا ، کر دکھایا:لطیف کھوسہ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے مریم نواز نے جو کہا تھا وہ کر دکھایا۔

مریم نواز نے کہا تھا انہیں ویسے 

 ہی کرش کریں جیسے پہلے مسلم لیگ ن کو کیا گیا،مریم نواز اب اپنے والد کو لے کر آئیں گی جو پارک لین میں بیٹھا ہے ،نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ کا مفرور ہے ،ریڈ وارنٹ نکلے ہوئے ہیں۔لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے پانامہ لیکس آنے کے بعد میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی،میرے علاوہ فاروق ایچ نائیک،اعتزاز احسن اور نیئر بخاری کمیٹی میں شامل تھے ،بلاول کی بنائی کمیٹی نے پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف کیخلاف کیسز کئے تھے ،پانامہ کیس فول پروف اور کرپشن کے اوپن اینڈ شٹ کیسز تھے ،وہ بیٹھے بھی پارک لین میں اور مانتے بھی نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں