دریائے نیلم پر زیر تعمیرپل گرگیا، 3مزدور جاں بحق

 دریائے نیلم پر زیر تعمیرپل گرگیا، 3مزدور جاں بحق

مظفر آباد(صباح نیوز)مظفرآباد کی تحصیل نصیر آباد میں دریائے نیلم پر زیر تعمیرپل گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔

آزادکشمیر کی تحصیل نصیر آباد میں دریائے نیلم پر دھنی اور گھنڈی کو ملانے کے لئے زیر تعمیر برج کو ہیوی مشینری کے ذریعے نصب کیا جا رہا تھا کہ اچانک گر پڑا، حادثے میں 3مزدور میر زمان ،عبدالشکور،محمد ممتاز مو قع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 زخمی 

 ہوگئے ۔پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی تمام افراد مقامی ہیں، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پٹہکہ نصیر آباد منتقل کر دیا گیا،مقامی آبادی نے حادثے کا ذمہ دار ٹھیکیدار کو قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ حادثہ غفلت اور حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں