موٹر وے میگاکرپشن کیس میں مزید پیش رفت ،2ٹھیکیدار گرفتار

موٹر وے میگاکرپشن کیس میں  مزید پیش رفت ،2ٹھیکیدار گرفتار

حیدرآباد (اے پی پی)نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اسلم پیرزادہ کی نشاندہی پرمٹیاری سے 2ٹھیکیداروں کو نیب نے حراست میں لے لیا ،سکھر تا حیدرآباد موٹر وے ایم6میگاکرپشن کیس میں مزید پیش رفت ہو ئی ہے نیب حیدرآباد نے مذکورہ کیس میں گرفتار ملزم اسلم پیرزادہ کی نشاندہی پر مٹیاری سے 2ٹھیکیداروں ذیشان سہتو اور اخلاق شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

 گرفتاریوں کے مزید امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں ،نیب ذرائع کے مطابق اس مقدمہ میں گرفتاراسسٹنٹ کمشنر سعید آباد اور افسر لینڈ یوٹیلائزیشن مٹیاری منصور عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ہالہ کی اہم شخصیت کے قریبی آدمی اسلم پیرزادہ کو20کروڑ روپے کی رقم دی ہے ، ملزمان سے نیب کی تفتیش ابھی جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں