چیئرمین پی ٹی آئی 7جون کو دوبارہ نیب طلب

چیئرمین پی ٹی آئی 7جون  کو دوبارہ نیب طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورو نے نیشنل کرائم ایجنسی190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں مرکزی ملزم چیئرمین پی ٹی آئی کودوبارہ طلب کرلیا۔

بتایا جاتا ہے کہ تحقیقات میں سابق وزیر اعظم کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے نیب نے انہیں دوبارہ طلب کیاہے اور7جون کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے اورسوالنامہ میں شامل تمام سوالات کے جواب ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں