پولیس کا اعجاز چودھری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرنے کا دعویٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں گرفتارپی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اعجاز چودھری نے برآمد کیا جانے والا پستول فرانزک لیب بھجوادیا گیا اور فرانزک رپورٹ تفتیش کاحصہ ہوگی۔