بھلوال:دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ،وکیل اور چچا قتل ،ساتھی زخمی ،ملزم فرار

بھلوال:دیرینہ  دشمنی  پر  فائرنگ ،وکیل  اور  چچا  قتل ،ساتھی  زخمی ،ملزم  فرار

بھلوال(نمائندہ دنیا ،اے پی پی ) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے وکیل اور اس کے چچا کو قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا ایک ساتھی زخمی ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج بھلوال کی عدالت میں مقدمہ قتل کی سماعت کے بعد رانا محمد نعیم ایڈووکیٹ ،رانا محمد آصف اور خرم شہزاد کار پر براستہ کوٹ مومن واپس کامونکی اپنے گھر جار ہے تھے کہ نامعلوم افراد نے کامرس کالج کے قریب ان  کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،رانا نعیم اوراسکا چچا رانا آصف موقع پر ہی جا ں بحق ہوگئے جبکہ خرم شہزادزخمی ہوگیا،اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا اور حالت تشویش ناک ہونے پر سرگودھا ریفر کردیا گیا ہے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بھلوال پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال منتقل کردیں ،بھلوال بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں اور ممبران نے رانا نعیم ایڈووکیٹ کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہڑتال کردی ،یاد رہے کہ چند ماہ قبل مقتولین کا ایک عزیز وسیم قتل ہوگیا تھا جسکے مقدمہ کی سماعت کے سلسلہ میں مقتولین کامونکی سے بھلوال آئے ہوئے تھے ، مقتولین کے خاندان نے کئی سال قبل دشمنی کے نتیجہ میں ہونے والے قتل کے واقعات پر بھلوال سے کامونکی ہجرت کرلی تھی مگر اس خاندان کو دشمنی سے نجات نہ ملی ۔ اے پی پی کے مطابق ملزم ندیم بلوچ نے اپنے 4سے 5 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ،مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر نے کے لئے چھاپے شروع کر دئیے گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں