نیب نے بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا

 نیب نے بشریٰ بی بی کو  7 جون کو طلب کرلیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورو نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تحقیقات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو بھی طلب کرلیا۔

کال اپ نوٹس میں بشری ٰبی بی کو7جون کو نیب راولپنڈی میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے اور فراہم کیے گئے سوالنامہ میں موجود تمام سوالات کے جواب ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں