انڈسٹری اورکیپٹو پاور کی گیس 48گھنٹوں کے لیے بند

انڈسٹری اورکیپٹو پاور کی گیس 48گھنٹوں کے لیے بند

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی کی صنعتوں کیلئے بری خبر،سسٹم میں شدید کمی کے باعث انڈسٹری اور کیپٹو پاور کی گیس 3 سے 5 جون تک بند رہے گی۔

ایس ایس جی سی نے کہا تمام صنعتوں اور نجی بجلی گھروں کو ہفتہ صبح 8 بجے تا پیر صبح 8 بجے گیس سپلائی بند رہے گی ۔کمپنی نے تمام انڈسٹریل ایسوسی ایشنز کو آگاہ کر دیاہے ۔اس دوران گیس استعمال کرنے پر سخت کارروائی ، خلاف ورزی کرنے والوں کا کنکشن 7 روز کیلئے منقطع کیا جاسکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں