شہریارآفریدی کی جیل میں اے کلاس کیلئے درخواست پرفیصلہ محفوظ

شہریارآفریدی کی جیل میں اے  کلاس کیلئے درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس اور طبی سہولیات مہیا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دوران سماعت اڈیالہ جیل کے حکام نے بتایا کہ شہریار آفریدی سیل میں ہیں لیکن ڈیتھ سیل میں نہیں، جیل میں کلاس کی تبدیلی سے متعلق ڈی سی کو لکھا ہے ، درخواستگزار نے کہا جتنے افراد نے پریس کانفرنسز کیں ان کے پیچھے ڈیتھ سیل ہے ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں