پرویز الٰہی نے مغرب و عشاکی نمازیں اکٹھی ادا کیں، دو گھنٹے میں پانی کی تین بوتلیں پی گئے

پرویز الٰہی نے مغرب و عشاکی  نمازیں اکٹھی ادا کیں، دو گھنٹے  میں پانی کی تین بوتلیں پی گئے

لاہور(آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو فٹ قرار دیا گیا ہے ، انہوں نے مغرب و عشا کی نمازیں اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں اکٹھی ادا کیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے پرویز الٰہی سے تفتیش کا آغاز کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور میں رکھا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد دو گھنٹے کے دوران انھوں نے پانی کی تین بوتلیں نوش کیں ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنے کے بعد پرویز الٰہی کو مکمل فٹ قرار دیا ہے ۔پرویز الٰہی کا بستر بھی گھر سے منگوایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں