پاکستان کے پاس آئی ایم ایف آخری آپشن :مفتاح اسماعیل

 پاکستان کے پاس آئی ایم ایف آخری آپشن :مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس کوئی آپشن بی نہیں ، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)آخری آپشن ہے ، جو آپشن بی کی بات کرتے ہیں وہ غلط بات کرتے ہیں۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب آئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے ہیں۔

وزیر دفاع کے خود سے متعلق بیان پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خواجہ آصف کی عزت کرتا ہوں، انہوں نے سیاسی کیرئیر میں میری بڑی مدد کی ، اسلام آباد میں ان سے ملاقات کروں گا۔یاد رہے دو روز قبل خواجہ آصف نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ سوشل میڈیا پر مفتاح اسماعیل کے تبصرے سننے کو ملتے رہتے ہیں ،ملک کا معاشی عدم استحکام ان کی میڈیا پر نکتہ چینی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں