الیکشن شیڈول کے مطابق اکتوبر میں ہونے چاہئیں:خواجہ آصف

الیکشن شیڈول کے مطابق اکتوبر میں ہونے چاہئیں:خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن شیڈول کے مطابق اکتوبر میں ہونے چاہئیں۔

آئی ایم ایف کی ساری باتیں مان لیں پھر بھی معاہدہ نہیں ہورہا،باپ تاریخیں بھگت رہا، بیٹا باہر آرام سے بیٹھا ہے ، ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 90روز کے ساتھ آئین یہ بھی کہتا ہے کہ الیکشن پورے ملک میں ایک ساتھ ہونے چاہئیں، انتخابات میں پی ڈی ایم کے اتحاد کو برقرار رہنا چاہئے ۔ پی ٹی آئی کے لیڈر 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار ہیں۔پرویزالٰہی کی کرپشن کے تانے بانے بہت پھیلے ہوئے یہ بہت دیر تک حکمران رہے ہیں،ان کے خلاف کیسز سب کے سامنے ہیں،ان کے رشتے دار کرپشن میں ملوث ہیں ،جو مختلف جگہوں پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ججز ،عدلیہ اور پراسیکیوشن میں بھی لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہم نے اس قسم کی بھرتیاں نہیں کیں ۔ انہوں نے کہا ملٹری کورٹس میں مقدمات چلانے کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا ہمارے پاس چوائس تھی عدم اعتماد کے بعد اسمبلی توڑ دیں۔پارٹی نے 4 سال ثابت قدمی کا ثبوت دیا۔سال گزرنے کے بعد بھی آئی ایم ایف نے پروگرام فائنل نہیں کیا۔ ہم اس بحران سے بھی نکل آئیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں